سوریا کرن ٹیم کے طیاروں کا دم بخود کرنے والا فضائی شو
سوریا کرن ٹیم کو دنیا کی 5 بہترین ٹیموں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ چیف منسٹرریونت ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایئر شومیں شرکت کی۔ پروگرام کے حصہ کے طور پر شام 5 بجے سے 9 بجے تک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
حیدرآباد: پرجاپالنا تقاریب کے ایک حصہ کے طور پر اتوار کے روز ٹینک بنڈ پرایک ایرشو کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ان کی کابینہ کے رفقاء کی موجودگی میں ایر شو کا آغاز ہوا۔ ہندوستانی فضائیہ کے 9سوریا کرن ایر کرافٹس نے کیپٹن اجئے داسرتی کی قیادت میں فضائی ایروبیٹکس کے دم بخود کردینے والا مظاہرہ پیش کیا۔
ایرشو انڈین ایر فورس کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔ ایئر شو کو دیکھنے کے لئیے ٹینک بنڈ پر عوام کا جم غفیر دیکھا گیا۔ سوریا کرن ایئر کرافٹس نے حسین ساگر پر حیرت انگیز فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ حسین ساگر کے اوپر نیلے آسمان پرایک ہی وقت میں 9 طیارے پرواز کرتے ہوئے رنگ برنگے نقش بناے۔
سوریا کرن ٹیم کو دنیا کی 5 بہترین ٹیموں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ چیف منسٹرریونت ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایئر شومیں شرکت کی۔ پروگرام کے حصہ کے طور پر شام 5 بجے سے 9 بجے تک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
چیف منسٹر نے مختلف اسٹالس کا دورہ کیا اور وہاں موجود عوام سے بات چیت کی اورشام 5 بجے سے 6 بجے تک وڈے شنکر کی ٹیم کی جانب سے ثقافتی اور تفریحی پروگرام منعقد کیے گئے۔ نیلا اور ٹیم بونالو کولاتم نے شام 6 بجے سے شام 6:45بجے تک پرفارم کیا۔
شام 6:45 سے رات 8 بجے تک موہنی اتم، بھرت ناٹیم رقص اورتھیٹرڈرامہ پیش کیا گیا۔ راہول سپلی گنج اور ان کی ٹیم نے رات 8 بجے سے 9 بجے تک میوزیکل نائٹ میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ دوسری طرف لوگوں نے کہا کہ پولیس نے ٹینک بنڈ پر ایئر شو کے دوران ضرورت سے زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پاس رکھنے والوں کو بھی ایر شو میں جانے سے روک دیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے پاس کے حامل میڈیا کے نمائندوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا۔ لوگوں نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا کہ پولیس کے اہل خانہ اور دوستوں کودوسرے راستہ سے اندر بھیجا گیا حالانکہ ان کے پاس پاسس نہیں تھے۔ پولیس کے اوور ری ایکشن سے میڈیا کے نمائندے مایوس ہو گئے۔