سوشیل میڈیا

دولہے کی منھ سے آئی شراب کی بدبو، دولہن نے شادی سے کیا انکار

اترپردیش کے ضلع بدھوہی کے اونجھ علاقے میں ایک شادی تقریب میں دولہے کے منھ سے شراب کی بدبو آنے پر دولہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا اور بارات بے رنگ واپس لوٹ آئی۔

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بدھوہی کے اونجھ علاقے میں ایک شادی تقریب میں دولہے کے منھ سے شراب کی بدبو آنے پر دولہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا اور بارات بے رنگ واپس لوٹ آئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے اونجھا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں منگل کی رات بارات آئی تھی۔ دوار پوجا کے بعد جئے مال کی رسم پوری کی جانے لگی۔

اس دوران دولہے کے منھ سے شراب کی بدبو محسوس ہوتے ہی لڑکی نے شادی سے انکار کردیا۔ دونوں فریقین کو تھانے بلا کر سمجھایا بجھایا گیا، اس کے باوجود لڑکی کے نہ ماننے پر بارات بے رنگ واپس لوٹ گئی۔

بارات ضلع پریاگ راج کے سہسوں کسیروا گاؤں باشندہ راج کمار کے بیٹے چندن بھوج کی شادی کے لئے اونجھ علاقے کے ایک گاؤں میں آئی تھی۔

a3w
a3w