تلنگانہ

بی آرایس نے سیاسی فائدہ اٹھانے فون ٹیاپنگ کروائی:کے لکشمن

بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کی پچھلی بی آر ایس حکومت نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے فون ٹیاپنگ کروایا تھا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کی پچھلی بی آر ایس حکومت نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے فون ٹیاپنگ کروایا تھا۔

متعلقہ خبریں
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اُس وقت کی بی آرایس حکومت نے آئین کے فراہم کردہ حق کو دبایا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کے فون ٹیپ کیے گئے۔ فون ٹیاپنگ معاملہ پر سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ فون ٹیاپنگ کے ذریعہ تاجروں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورے گئے۔ کے سی آر خاندان نے تلنگانہ کی دولت لوٹ لی۔

تلنگانہ کے عوام کے سی آر کے خاندان کو سزا دینا چاہتے ہیں۔