جرائم و حادثات

کرناٹک سے سستے دام پر ڈیزل کی خریدی اورحیدرآبادمیں زائد قیمت پر فروخت، گروہ گرفتار

کرناٹک میں ڈیزل کی قیمت 85.75روپئے ہے جبکہ تلنگانہ میں فی لیٹرڈیزل کی قیمت 97.75روپئے ہے۔یہ ملزمین،فیول اسٹیشنس کے مالکین کی مدد سے کرناٹک سے ڈیزل کی خریداری کرتے تھے اور اس کو پڑوسی ریاست تلنگانہ لایاجاتاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ایس اوٹی نے ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے 6ارکان کو گرفتارکرلیا۔یہ گروہ، کرناٹک سے ڈیزل کی خریداری کرتا تھا اور اس کو غیر قانونی طورپر شہر حیدرآباد کی بڑی کمپنیوں کو سپلائی کرتاتھا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی

کرناٹک میں ڈیزل کی قیمت 85.75روپئے ہے جبکہ تلنگانہ میں فی لیٹرڈیزل کی قیمت 97.75روپئے ہے۔یہ ملزمین،فیول اسٹیشنس کے مالکین کی مدد سے کرناٹک سے ڈیزل کی خریداری کرتے تھے اور اس کو پڑوسی ریاست تلنگانہ لایاجاتاتھا۔

یہاں پراس کوفی لیٹر92تا94روپئے میں فروخت کیاجاتاتھا۔پولیس نے4 ڈیزل ٹینکرس کو ضبط کرلیا۔پولیس ان چارملزمین کی تلاش کررہی ہے جومفرورہوگئے ہیں۔