حیدرآباد

گورنر تلنگانہ کی تقریر کو کابینہ کی منظوری

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اس اجلاس میں گورنر کی تقریر میں شامل کئے جانے والے بیشتر امورپر تفصیلی طورپرتبادلہ خیال کرتے ہوئے گورنر کی تقریرکومنظوری دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کابینہ کے اجلاس میں گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن کی تقریر کو منظوری دے دی گئی۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اس اجلاس میں گورنر کی تقریر میں شامل کئے جانے والے بیشتر امورپر تفصیلی طورپرتبادلہ خیال کرتے ہوئے گورنر کی تقریرکومنظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں
نواب احمد عالم خان کی صدارت میں میسکونئے عزائم کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے انتخابات میں کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے بعد گورنر کا پہلا خطاب قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ سیشن سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق گورنر کی تقریر کے ذریعہ عوام کو پیام دیاجائے گاجس کے لئے حکومت اس تقریر کو کافی اہمیت دے رہی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں گورنر کی تقریرکومنظوری سے پہلے تقریبا ڈھائی گھنٹہ تک اس کے مختلف امور اور پہلووں پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس تقریر میں حکومت ریاست کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے والی ہے۔ساتھ ہی ریاست میں آنے والے دنوں میں کئے جانے والے اقدامات اور فلاحی پہلووں کا ذکر بھی اس تقریر میں کیاجائے گا۔

کانگریس کے ریاست میں برسراقتدارآنے کے بعد انتخابی وعدوں کے حصہ کے طورپر جن 6ضمانتوں کا اعلان کیاگیا تھا، اس میں سے پہلے ہی دو ضمانتوں پر عمل کاآغاز کردیاگیا۔بقیہ 4پر جلد ہی حکومت عمل کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔