حیدرآباد

حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی

حج کیمپ میں عازمین حج کوبہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے تفسیراقبال (آئی پی ایس) نے شفافیت کیساتھ ٹنڈرس کی تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: حج کیمپ2024 کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ای ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔حج کیمپ میں عازمین حج کوبہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے تفسیراقبال (آئی پی ایس) نے شفافیت کیساتھ ٹنڈرس کی تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب
حیدرآباد سے حج 2025 کا تیسرا قافلہ پروقار انداز میں روانہ
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع

انہوں نے بتایا کہ 7مختلف خدمات کے سلسلہ میں ای ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ جن میں غذاء کی فراہمی‘ سپلائنگ کمپنی ٹنٹ (شامیانہ) ودیگر سہولتیں‘حج ہاؤز مینٹنس‘ حج ہاؤز سے عازمین حج کی ائیرپورٹ منتقلی کیلئے اے سی بسوں کاحصول‘

لگیج کی ائیرپورٹ منتقلی کے لئے ڈی جی ٹی ویانس کاحصول‘ کاروں کا کرایہ پرحصول اورسی سی ٹی وی کیمروں کی کرایہ پر خدمات کاحصول شامل ہیں۔

تفسیر اقبال نے مزید بتایا کہ ای ٹنڈرس 19اپریل کو5بجے شام تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی بہ اوقات کار دفتر راست ربط پیدا کرسکتے ہیں۔