حیدرآباد

تلنگانہ کے گدوال میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم۔بعض افرادپکڑے گئے

اس موقع پر ایس آئی کلیان راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا ایک سنگین جرم ہے، جو سڑک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گدوال ٹاؤن کے کرشنا وینی چوراہے پر پیر کی رات حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

اس دوران شراب پی کر گاڑیاں چلاتے ہوئے بعض افرادپکڑے گئے جن کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کئے۔

اس موقع پر ایس آئی کلیان راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا ایک سنگین جرم ہے، جو سڑک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی افراد کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں پکڑا گیا ہے اور ان کے قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ایس آئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یاد رکھیں کہ ان کے گھر والے ان کے صحیح سلامت واپس آنے کا انتظار کرتے ہیں، اس لئے احتیاط برتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانوں کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، لیکن شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور خود کی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔