امریکہ و کینیڈا
کناڈا امریکہ کی درخواست پر 60 فائر فائٹرز کیلیفورنیا بھیجے گا
کناڈا کے ہنگامی تیاری کے وزیر ہرجیت سجن نے ایکس پر کہا ’’امریکی دوستوں نے جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔
اوٹاوا: کیلیفورنیا میں لگی آگ کو بجھانے میں مدد کے لیے امریکہ کی درخواست پر کناڈا 60 فائر فائٹرز بھیجے گا۔
کناڈا کے ہنگامی تیاری کے وزیر ہرجیت سجن نے ایکس پر کہا ’’امریکی دوستوں نے جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔
البرٹا اور بی سی سے 60 فائر بریگیڈ کےعملے کو منگل کو ہی تعینات کیا جائے گا اور ہم آنے والے دنوں میں مزید وسائل بھیجنے کی تیاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے پڑوسیوں کی مدد کر رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے منگل سے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے پڑے۔