جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں کار،تالاب میں گرپڑی۔ایک شخص غرق

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں کار،تالاب میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک شخص غرق ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں کار،تالاب میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک شخص غرق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

یہ حادثہ ضلع کے نواح میں اُس وقت پیش آیا جب کہر کے سبب راستہ نظرنہ آنے کی وجہ سے کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیااور یہ کارتالاب میں گرپڑی۔

کار میں سوار افرادوقارآباد سے حیدرآبادجارہے تھے۔حادثہ کے وقت کارمیں پانچ افراد سوارتھے جن میں سے چارمحفوظ رہے جبکہ ایک شخص غرق ہوگیا جس کی تلاش کا کام کیاجارہا ہے۔

کرین کی مدد سے کار کو باہرنکالاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد تالاب کے قریب جمع ہوگئی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ جس نے صورتحال کا جائزہ لیااوراس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔