حیدرآباد

مرکز نے کسانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے زیر حکومت ریاستوں میں کسانوں میں اعتماد بڑھانے اور خوشحال بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کے سی آر حکومت ہے، کسانوں کو کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکزی حکومت پر کسانوں کی زندگیوں کو اجیرن کردینے کا الزام عائد کیا۔ آج سدی پیٹ مارکٹ یارڈ میں کسانوں میں ڈرپ اریگیشن کے سازو سامان کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے متعلق بات کرنا ویدوں کا درس دینے کے مصداق ہے۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ محدود وسائل کے باوجود رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ چوبیس گھنٹے برقی سربراہی، جیسے فلاحی اقدامات پر عمل کررہی ہے۔ حالیہ عرصہ میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کی پابجائی کیلئے ہر کسان کو فی ایکر دس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے زیر حکومت ریاستوں میں کسانوں میں اعتماد بڑھانے اور خوشحال بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کے سی آر حکومت ہے، کسانوں کو کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر فینانس نے کہا کہ تلنگانہ میں اگائی گئی فصلوں کو مرکز نے خرید نے سے انکار کردیا اس کے باوجود ریاستی حکومت خود فصلیں خرید رہی ہے اور کسانوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔