تلنگانہ

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

جاریہ سال کے اواخرمیں ہونے والے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن کی 17 رکنی ٹیم جلد ہی حیدرآباد کا دورہ کرے گی۔

حیدرآباد: جاریہ سال کے اواخرمیں ہونے والے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن کی 17 رکنی ٹیم جلد ہی حیدرآباد کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

آئندہ مہینے کی 3 تا 5 تاریخ تک انتظامات کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا جائے گا۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے تفصیلات ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کوروانہ کی ہے۔ 3

 اکتوبر کی صبح یہ وفدریاستی انتخابی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا، دوپہر کو مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اور شام کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جائے گی۔

4اکتوبرکوضلعی انتخابی عہدیداروں جیسے کلکٹرس، ایس پیز اور پولیس کمشنرس کا ضلع وار ی طورپرجائزہ لیا جائے گا۔

5 اکتوبر کو رائے دہی کے لئے بیداری کے لئے لگائی جانے والے نمائش کا مشاہدہ کیاجائے گا۔ ریاستی سطح پر اہم شخصیات سے بات چیت کی جاتی ہے۔بعد ازاں دورہ کنندہ وفد چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے ملاقات کرے گا۔