تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور طوفان کے امکانات
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جاری اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ ملوگو، بھدرادری کوتھاگڑم، کھمم، رنگا ریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکرنول سمیت کئی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر بجلی کڑکنے اور تیزو تند ہواؤں (30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) کے ساتھ آندھی و طوفان کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جاری اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ ملوگو، بھدرادری کوتھاگڑم، کھمم، رنگا ریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکرنول سمیت کئی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح جمعہ کے روز نظام آباد، بھدرادری کوتھاگڑم، کھمم، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کا موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ جبکہ آئندہ تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج ایک سے دو ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔