انڈیگو نے ممبئی-جام نگر روٹ پر پروازیں شروع کیں
ایئر لائن کی طرف سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ گجرات میں بڑھتی ہوئی سفری مانگ کی حمایت کرتی رہی ہے، جو ریاست کی مضبوط صنعتی بنیاد، تجارتی تعلقات اور عالمی تارکین وطن برادری کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان کی معروف ایئر لائن، انڈیگو نے جمعرات کو ممبئی اور گجرات کے جام نگر کے درمیان براہ راست پرواز شروع کی ہے اس کے ساتھ ہی انڈیگو اب گجرات کے چھ شہروں میں کے لیے اب انڈیگو کی سروس دستیاب ہوگی احمد آباد، بڑودہ، سورت، راجکوٹ اور بھاو نگر کو وہ پہلے ہی ممبئی سے جوڑتی ہے۔ کمپنی اس روٹ پر اے320 طیارے کا آپریشن کررہی ہے۔
ایئر لائن کی طرف سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ گجرات میں بڑھتی ہوئی سفری مانگ کی حمایت کرتی رہی ہے، جو ریاست کی مضبوط صنعتی بنیاد، تجارتی تعلقات اور عالمی تارکین وطن برادری کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔
ایئر لائن ریاست سے فی ہفتہ 700 سے زیادہ پروازیں چلاتی ہے، جو 30 سے زیادہ گھریلو مقامات کو براہ راست رابطہ فراہم کرتی ہے نیز سنگاپور، بنکاک، نیروبی، شنگھائی اور لندن سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی شہروں کے لیے آسان ون اسٹاپ کنکشن بھی فراہم کراتی ہے۔
اس نے کہا کہ اس کے نیٹ ورک میں جام نگر کا اہم کردار ہے، جہاں منظم بندرگاہ اور توانائی، پیٹرو کیمیکل اور مینوفیکچرنگ صنعتیں ہیں۔ یہ نئی سروس جام نگر اور ممبئی کے درمیان رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔
مسافر انڈیگو کی آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ، یا مجاز ٹریول پارٹنرز کے ذریعے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔