شمالی بھارت
یوپی میں چندی گڑھ ۔ ڈبرو گڑھ ایکسپریس کی 12بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 2 کی موت
ریسکیو ٹیم گونڈہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
لکھنو:اتر پردیش کے گونڈا میں چندی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، اس حادثہ میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی بتائے جاتے ہیں۔ یہ واقعہ گونڈا سے 30 کلومیٹر دور جھلاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو ٹیم گونڈہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
اس حادثہ کی وجہ سے گورکھپور سے لکھنؤ ڈاؤن لائن پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ اس سے نصف درجن سے زیادہ ٹرینیں متاثر ہوں گی۔ ریلوے میڈیکل CAN سائٹ پر پہنچ گیا ہے اور شمال مشرقی ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔