حیدرآباد

چئیرمین بی سی کمیشن شری جی نرنجن اور عثمان بن محمد الھاجری کا لنگرہاوز ڈیویزن کا دورہ

چئیرمین بی سی کمیشن شری جی نرنجن اور انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری نے لنگرہاوز ڈیویزن کا دورہ کیا اور طبقاتی سروے کے عمل کو مکمل اور شفاف بنانے کی کوششوں کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: چئیرمین بی سی کمیشن شری جی نرنجن اور انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری نے لنگرہاوز ڈیویزن کا دورہ کیا اور طبقاتی سروے کے عمل کو مکمل اور شفاف بنانے کی کوششوں کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

اس موقع پر جناب عثمان بن محمد الھاجری نے گھر گھر جا کر عوام سے ملاقات کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بی سی طبقے کے افراد کے نام سروے میں شامل ہوں، خاص طور پر جن کے نام کسی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے تھے۔

انہوں نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ سروے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے، اور عوام سے درخواست کی کہ جو لوگ کسی وجہ سے سروے میں شامل نہیں ہو سکے، وہ 28 فروری تک اپنے نام کا اندراج کروائیں تاکہ کسی بھی فرد کا حق ضائع نہ ہو۔

اس دورے میں سینئر کانگریس قائدین پرمانندم، اعظم خان، سی ایچ شنکر، اکولہ چندرشیکھر، سرینیواس سینو، جگن گوڑ، عبداللہ بن عثمان الھاجری، محمد سلیم، سنتوش گوڑ، علی بن عثمان الھاجری، چنٹی بابو، وینو گوڑ، کروکلا کرشنا، گری بابو، مادھوی، شکیلہ اور کانگریس پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ سروے میں اپنے ناموں کا اندراج کروائیں۔