حیدرآباد
چینائی سے پونے جانے والے طیارہ کی شمس آبادایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
پائلٹ کی جانب سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروانے پر بڑاحادثہ ٹل گیا۔ طیارہ میں 180 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں نے بحفاظت لینڈنگ پر پائلٹ کا شکریہ ادا کیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔چینائی سے پونے جانے والے ایئر انڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی محسوس ہونے کے بعد پائلٹ نے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرتے ہوئے طیارہ کو اتارنے کی اجازت دینے کی خواہش کی جو اسے دے دی گئی۔
پائلٹ کی جانب سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروانے پر بڑاحادثہ ٹل گیا۔ طیارہ میں 180 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں نے بحفاظت لینڈنگ پر پائلٹ کا شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں طیارہ تکنیکی خرابی دورہونے پر پونے کے لیے روانہ ہوگیا۔ عملے نے واضح کیا کہ فلائٹ میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔