چیف منسٹر کے سی آر سدی پیٹ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
چندر شیکھر راؤ 15 / اکتوبر کو پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی اُمیدواروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے۔ انہیں بی فارمس (پارٹی کے مسلمہ اُمیدوار) حوالہ کریں گے۔ نیز اشتہاری مواد بھی سونپا جائے گا۔
حیدر آباد: بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ 15 / اکتوبر کو ضلع سدی پیٹ حسن آباد اسمبلی حلقہ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اِس روز کے سی آر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے انتخابی منشور کو جاری کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ 15 / اکتوبر کو پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی اُمیدواروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے۔ انہیں بی فارمس (پارٹی کے مسلمہ اُمیدوار) حوالہ کریں گے۔ نیز اشتہاری مواد بھی سونپا جائے گا۔
پارٹی اُمیدواروں کے ساتھ اجلاس میں کے سی آر انتخابات کے دوران اختیار کئے جانے والی حکمت عملی سے واقف کراتے ہوئے بہت سارے دیگر اُمور پر رہنمائی کریں گے جس کے بعد حسن آباد میں جلسہ عام کے دوران پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا جائے گا۔
کے سی آر 16 / اکتوبر کو جنگاؤں اور بھونگیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 17 / اکتوبر کو سرسلہ اور سدی پیٹ میں جلسہ عام سے مخاطبت کریں گے۔ 18 / اکتوبر کو کے سی آر جڑچرلہ اور میڈچل میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ای سی کی جانب سے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کی رو سے 30 / نومبر کو انتخابات منعقد ہوں گے۔