تلنگانہ

وزیر اعلیٰ مخصوص طبقہ کے خلاف زہر افشانی بند کریں اور اپنا رویہ درست کریں:کویتا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے عہدہ کا حلف لیتے وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی تفریق کے تمام شہریوں کا احترام کریں گے لیکن اب وہ ویلما برادری کو نشانہ بنا کر اپنے حلف اور دستورہند کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کسی مخصوص طبقہ کے خلاف زہر افشانی بند کریں اور اپنا رویہ درست کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی طور پر مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی تمام اخلاقی حدود پار کر کے گفتگو کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے عہدہ کا حلف لیتے وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی تفریق کے تمام شہریوں کا احترام کریں گے لیکن اب وہ ویلما برادری کو نشانہ بنا کر اپنے حلف اور دستورہند کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کسی مخصوص طبقہ کے خلاف زہر افشانی بند کریں اور اپنا رویہ درست کریں۔


جگتیال کے ایم ایل اے سنجے کمار کے سلسلہ میں کویتا نے کہا کہ پوری ریاست جانتی ہے کہ انہوں نے بی آر ایس چھوڑ کر وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ گاندھی بھون میں سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں اور بلدی امیدواروں کو بی فارم بھی جاری کر رہے ہیں۔ ایسے واضح شواہد کے باوجود اسپیکر کی جانب سے انہیں کلین چٹ دینا دستور کی توہین ہے۔


کویتا نے ایم ایل اے سنجے کمار کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ذرہ برابر بھی اخلاقیات اور سچائی باقی ہے، تو وہ فوری طور پر ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دیں اور دوبارہ عوامی خط اعتمادحاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی حقوق اور جمہوری اقدار کو پامال کرنا مستقبل کی نسلوں کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسپیکر سے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔