شمالی بھارت

راجستھان میں کاسٹ سروے کرانے چیف منسٹر کا اعلان

اسمبلی الیکشن قریب ہے‘ ایسے میں چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے خطوط پر ریاست میں کاسٹ سروے کرایا جائے گا۔

جئے پور: اسمبلی الیکشن قریب ہے‘ ایسے میں چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے خطوط پر ریاست میں کاسٹ سروے کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
سپریم کورٹ کا بہار کو کاسٹ سروے کا مزید ڈاٹا شائع کرنے سے روکنے سے انکار

جئے پور میں پارٹی کے وار روم میں جمعہ کے دن راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی(آر پی سی سی) کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں گہلوت کے علاوہ کانگریس انچارج راجستھان سکھجندر سنگھ رندھاوا اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اشوک گہلوت نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے کہا کہ حکومت راجستھان بھی بہار کی طرح ذات پات پر مبنی سروے کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی نے جتنی آبادی اُتنا حق کی جو بات کہی ہے ریاست میں اسے بڑھاوا دیا جائے گا۔

ہم نے پارٹی کے خط ِ اعتماد کو دہن میں رکھتے ہوئے طئے کیا کہ حکومت راجستھان کو اس مہم کا اعلان کردینا چاہئے۔ ملک کے اندر مختلف ذاتیں ہیں۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے یہاں بستے ہیں۔

مختلف ذاتوں کے مختلف پیشے ہیں۔ اگر ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ کس ذات کی کتنی آبادی ہے تو ہم جان سکیں گے کہ ان کے لئے ہمیں کونسے منصوبے بنانے ہیں۔ ذات پات کے لحاظ سے اسکیمیں بنانے میں آسانی ہوگی۔ راجستھان میں اسمبلی الیکشن جاریہ سال دسمبر سے قبل متوقع ہے۔