تلنگانہ

بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی

مولانا غیاث احمد رشادی، صدر صفا بیت المال انڈیا و صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا نے کہا کہ اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بحیثیت مسلمان قرآن مجید سے قریب ہونا ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور قرآن کریم کو تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض ہے۔

حیدرآباد: مولانا غیاث احمد رشادی، صدر صفا بیت المال انڈیا و صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا نے کہا کہ اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بحیثیت مسلمان قرآن مجید سے قریب ہونا ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور قرآن کریم کو تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

انہوں نے کہا کہ بچپن میں دی جانے والی تعلیم پتھر پر لکھی ہوئی تحریر کی مانند ہمیشہ محفوظ رہتی ہے، اس لئے والدین و سرپرست حضرات کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔

وہ مسجد اشرف کریم، مشک محل کالونی کشن باغ میں منعقدہ مکتب اشرف کریم کے سالانہ جلسہ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس جلسہ کی نگرانی عبد الکریم فہیم، متولی مسجد اشرف کریم نے کی۔

مولانا رشادی نے مزید کہا کہ بچوں کی پرورش شفقت، محبت اور نرمی سے ہونی چاہئے اور ان میں ہمدردی، خلوص، ایثار اور وفاداری جیسے اوصاف پیدا کرنا لازمی ہے تاکہ وہ بہترین اخلاق کے حامل بن سکیں۔

اس موقع پر دیگر علماء نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

  • مولانا غلام محمد نوید قاسمی، استاذ مدرسہ احیاء العلوم حیدرآباد نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ سے محبت اور اطاعت امت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
  • مفتی مجاہد قاسمی، استاذ دارالعلوم رحمانیہ نے کہا کہ ماہِ میلاد ہمیں اس بات کا عزم کرنے کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق بنائیں تاکہ جنت میں حضور ﷺ کی معیت نصیب ہو۔
  • مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی، ناظم جامعہ عربیہ ارشاد العلوم سلیمان نگر نے کہا کہ مساجد کو عبادت کے ساتھ ساتھ دعوت اور خدمت کا مرکز بنایا جانا چاہئے۔ ہر مسجد میں بچوں کی دینی و اخلاقی تعلیم کے انتظامات ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

تقریب میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو یادگاری مومنٹوز پیش کئے گئے۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد سجاد خان کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، مولانا احمد اللہ قاسمی نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی، جبکہ طلبہ نے بھی تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ آخر میں مولانا غیاث احمد رشادی کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔