شمالی بھارت

مغربی بنگال کو تعاون کرنا ہوگا: چیف منسٹر آسام

چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے اتوار کے دن کہا کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ریاستوں کو آپس میں اور بی ایس ایف کے ساتھ تال میل کرنا چاہئے، تاکہ سیاسی اتھل پتھل سے دوچار پڑوسی ملک سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام کیا جائے۔

گوہاٹی (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے اتوار کے دن کہا کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ریاستوں کو آپس میں اور بی ایس ایف کے ساتھ تال میل کرنا چاہئے، تاکہ سیاسی اتھل پتھل سے دوچار پڑوسی ملک سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

گوہاٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آسام اور تریپورہ کی حکومتیں بی ایس ایف کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ اگر مغربی بنگال بھی دراندازوں کی نشاندہی شروع کردے تو کافی مدد ملے گی، کیونکہ آسام اور تریپورہ سے واپس بھیجے گئے درانداز مغربی بنگال کے راستے دوبارہ ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں لگ بھگ روزآنہ ہم نے ہماری ریاست میں غیر ملکیوں کو پکڑا ہے۔ میرا خیال ہے کہ بی ایس ایف کی بہترین کوششوں کے باوجود بعض لوگ غیرقانونی طریقہ سے ہندوستان آرہے ہیں، کیونکہ سرحد کٹی پھٹی ہے۔

شرما نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومتوں کوآگے بڑھ کر غیرقانونی مائیگرنٹس کی شناخت کرنی چاہئے۔ آسام اور تریپورہ پہلے سے ایسا کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آسام میں گزشتہ دو ماہ میں 138دراندازوں کی نشاندہی کی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے روہنگیا ہیں، ہندو نہیں ہیں۔

یہ تاثر غلط ہے کہ ہندوبنگالی آنے کی کوشش کررہے ہیں۔ روہنگیا ہمارے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو چوکس رہنا ہوگا اور بی ایس ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، ورنہ صورتحال ابتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دراندازوں کے مذہب کی پرواہ نہیں۔ ہماری توجہ اِس بات پر مرکوز ہے کہ اگر کوئی غیرقانونی طور پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیلنا ہی ہوگا۔