امریکہ و کینیڈا

ٹیرف سے بچنے اور امریکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے چین امریکہ میں فیکٹریاں لگائے: ٹرمپ

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا: “اگر چین یہاں آ کر ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے تو اسے یہاں پیداوار کرنی ہوگی، جس سے زیادہ تر امریکیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ اگر وہ ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں امریکہ میں ہی مینوفیکچرنگ کرنی ہوگی۔”

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین امریکی محصولات سے بچنا چاہتا ہے تو اسے امریکہ میں فیکٹریاں لگانی چاہئیں اور امریکی شہریوں کو روزگار دینا چاہئے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا: “اگر چین یہاں آ کر ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے تو اسے یہاں پیداوار کرنی ہوگی، جس سے زیادہ تر امریکیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ اگر وہ ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں امریکہ میں ہی مینوفیکچرنگ کرنی ہوگی۔”

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ پہلے کیے گئے ایک معاہدے کے تحت بوئنگ کے طیاروں کے آرڈر کی تعداد بڑھ کر 750 تک پہنچ سکتی ہے۔

ان کے مطابق، بیجنگ نے ابتدائی طور پر 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم چین نے ابھی تک اس معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا: “میں نے بوئنگ اور جنرل الیکٹرک کو بتایا ہے کہ ہم جنرل الیکٹرک کے انجن استعمال کریں گے، جو بہترین ہیں۔ اگر معاملات ٹھیک رہے تو یہ تعداد 750 تک جا سکتی ہے۔”

یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورہ پر تھے۔ ،جہاں انہوں نے چینی صدر شی زنگ پنگ سے ملاقات اور اہم امور پر بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
امریکہ میں مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش