ایشیاء
چین شام کی خودمختاری کا تحفظ اور استحکام کی بحالی میں مدد کرے گا: وانگ یی
وانگ نے 2024 میں بین الاقوامی صورتحال اور چینی سفارت کاری کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ "اس وقت شام کی صورتحال اچانک بدل گئی ہے، چین شامی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔"
بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک افراتفری پھیلانے والی دہشت گرد قوتوں کے خلاف ہے اور شام کی خودمختاری کے تحفظ اور وہاں استحکام بحال کرنے میں مدد کرے گا۔
وانگ نے 2024 میں بین الاقوامی صورتحال اور چینی سفارت کاری کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ "اس وقت شام کی صورتحال اچانک بدل گئی ہے، چین شامی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔”
انہوں نے کہا کہ چین دہشت گرد قوتوں کو افراتفری پھیلانے کے موقع سے فائدہ اٹھانے سے روکے گا اور شام کی خودمختاری کے تحفظ اور استحکام کی بحالی میں مدد کرے گا۔