حیدرآباد

ہاسٹلوں کے کھانوں میں چپکلی اور چوہا! کانگریس کا وعدہ سچ ہوا؟ کے ٹی آر کاطنز

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں تبدیلی لانے کے وعدوں کے ذریعہ اقتدارمیں آنے والی کانگریس پارٹی نے واقعی تبدیلی لائی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں تبدیلی لانے کے وعدوں کے ذریعہ اقتدارمیں آنے والی کانگریس پارٹی نے واقعی تبدیلی لائی ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

ریاست میں سرکاری ہاسٹلوں کی حالت زار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی آرنے کہا کہ مجموعی طور پر کانگریس اقتدار میں آئی ہے اور ریاست میں ایک بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں سرکاری ہاسٹلوں میں ایسا ہی کھانا دیا جاتا تھا اور آج کانگریس کے دور حکومت میں ایسے ہی مناظر دوبارہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکاری ہاسٹلس میں اب ناشتہ بہت ہی خراب دیا جا رہا ہے۔

ہاسٹل کے طالب علموں کے ناشتہ میں چپکلی اورکیڑے نظر آ رہے ہیں، بھونگیر کے ایک سوشل ویلفیئر اسکول میں آلودہ کھانا کھانے والے طالب علم کی زندگی کا المناک انجام ہوا۔ سلطان پور کے جے این ٹی یو ہاسٹل میں منگل کو چپکلی اور چٹنی میں چوہا دیکھ کر طلبہ دنگ رہ گئے،اب یہاں سوال اٹھتا ہے کہ طلبہ کی جانوں کی ضمانت کون دے گا؟

ان والدین کو کون بھروسہ دیگا؟ جنہوں نے اپنے بچوں کو پیار سے پالا ہے۔ کے ٹی آر نے سوال کیا یہ سب موجودہ نظام حکومت کی وجہ سے ہے۔ یہ طلبہ کے لیے مشکل حالات ہیں۔

کانگریس حکومت کو آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر، ہندوستان کے مستقبل کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاستی حکومت اپنی ناکامیوں کو درست نہیں کرے گی تو ایک غیر متوقع سانحہ سامنے آنے کا امکان ہے۔