حیدرآباد

تلنگانہ: ضلع سوریاپیٹ میں بسوں کا تصادم۔ 30 افراد زخمی

یہ حادثہ ضلع کے کوداڑٹاون کے کٹکماں گوڑم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر دو بسوں کا تصادم ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 30افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
بھارتیہ ودیا بھون میں انداز ہند مشاعرہ و کوی سملین کا کامیاب انعقاد، روزنامہ منصف کے غیر معمولی تعاون کی ستائش

یہ حادثہ ضلع کے کوداڑٹاون کے کٹکماں گوڑم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر دو بسوں کا تصادم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی ٹی ایس آر ٹی سی بس کے آج صبح سڑک کے کنارے ٹہری ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے پیچھے سے ٹکرا جانے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 108 کی مدد سے زخمیوں کو کوداڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ کی وجہ سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک میں خلل پڑا۔