تلنگانہ

تلنگانہ میں تبدیلی کیلئے کانگریس کا انتخاب کریں، سونیا گاندھی کی ووٹروں سے اپیل

سونیا گاندھی نے کہا ’’میں تلنگانہ آنے سے قاصر ہوں، لیکن آپ میرے دل کے قریب ہیں‘‘۔ ریاست کو عوام کی امنگوں کے مطابق بدلنے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے منگل کو تلنگانہ کے عوام سے ریاست میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

محترمہ گاندھی نے کہا ’’میں تلنگانہ آنے سے قاصر ہوں، لیکن آپ میرے دل کے قریب ہیں‘‘۔ ریاست کو عوام کی امنگوں کے مطابق بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ’’ آپ میرے لیے جو پیار بھرے لفظ ’سونیامما‘ استعمال کرتے ہیں، میں اس سے میں بہت متاثر ہوں۔ میں آپ کے پیار کے لیے شکر گزار ہوں۔ مثبت تبدیلی کے لیے جمعرات کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔

a3w
a3w