جرائم و حادثات

کریڈٹ کارڈ دوسرے اکاؤنٹ سے لنک ہونےکا دعویٰ ، ایک جھٹکہ میں اکاؤنٹ سے 85 ہزار غائب

جعلساز نے اویس احمد کو مشورہ دیا کہ وہ یا تو براہِ راست بینک جائیں یا فون پر فراہم کردہ ایک لنک کے ذریعے تفصیلات اپڈیٹ کریں۔ جیسے ہی اویس نے اس لنک پر کلک کر کے اپنی معلومات درج کیں، ان کے کریڈٹ کارڈ سے ₹85,156 روپے کی رقم نکال لی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پوش علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک انجینئر کے ساتھ سائبر فراڈ کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جس میں جعلساز نے کریڈٹ کارڈ کو دوسرے بینک اکاؤنٹ سے لنک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک لنک کے ذریعہ 85,000 روپے سے زائد رقم اڑا لی۔

متعلقہ خبریں
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

تفصیلات کے مطابق، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 پر واقع کملاپوری کالونی کے رہائشی سید اویس احمد، جو ایک خانگی کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتے ہیں، کو حالیہ دنوں ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے بتایا کہ ان کا HDFC کریڈٹ کارڈ غلطی سے کوٹک بینک اکاؤنٹ نمبر سے لنک ہو گیا ہے، اور اگر فوری طور پر اسے درست نہ کیا گیا تو انہیں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جعلساز نے اویس احمد کو مشورہ دیا کہ وہ یا تو براہِ راست بینک جائیں یا فون پر فراہم کردہ ایک لنک کے ذریعے تفصیلات اپڈیٹ کریں۔ جیسے ہی اویس نے اس لنک پر کلک کر کے اپنی معلومات درج کیں، ان کے کریڈٹ کارڈ سے ₹85,156 روپے کی رقم نکال لی گئی۔

واقعہ کا احساس ہوتے ہی اویس احمد نے فوری طور پر 1930 سائبر ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے ٹرانزیکشن کو بلاک کروایا۔ بعد ازاں، انہوں نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کروائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔