مشرق وسطیٰ

شام میں حماس کمانڈر جاں بحق: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے پیر کو شام میں حماس کے ایک کمانڈر کے جاں بحق ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کے راکٹ حملوں کا انچارج تھا۔

یروشلم: اسرائیلی فوج نے پیر کو شام میں حماس کے ایک کمانڈر کے جاں بحق ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کے راکٹ حملوں کا انچارج تھا۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق

فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "ہم نے (جنوبی) شام کے شہر بیت جان میں حسن عکاشہ کو ہلاک کیا۔” وہ حالیہ ہفتوں میں شام کی سرزمین سے اسرائیل کی طرف حماس کے راکٹ لانچ کے لئے ذمہ دار ایک اہم شخص تھا۔”

فوج نے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ "شامی سرزمین سے دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گی اوراس کی سرزمین سے ہونے والی تمام سرگرمیوں کے لئے شام کو ذمہ دار ٹھہرائے گی۔”

یہ ہلاکت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مہلک تنازع کے درمیان ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں جاری ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز اسرائیل نے مبینہ طور پر لبنان میں حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے ایک سینئر کمانڈر وسام حسن تاویل کو ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

a3w
a3w