تلنگانہ

بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کولا سوپاکا بہار میں کشیدگی دیکھی گئی کیوں کہ بی آر ایس امیدوار جی سنیتا کے شوہر مہندرریڈی پولنگ بوتھ میں داخل ہورہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کولا سوپاکا بہار میں کشیدگی دیکھی گئی کیوں کہ بی آر ایس امیدوار جی سنیتا کے شوہر مہندرریڈی پولنگ بوتھ میں داخل ہورہے تھے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

کانگریس کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کو روک دیا جس کے نتیجہ میں دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

مہندرریڈی کی کار پر سنگباری کی گئی۔ مرکزی مسلح فورسس نے ہلکی سی طاقت کا استعمال کیا۔ اسی دوران رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم کے خانہ پور، مہیشورم میں ایک پولنگ مرکز کے علاوہ گدوال ضلع کے آئیجا علاقہ، کھمم ضلع کے پالیرو حلقہ کے نائکن گوڑم، نظام آبادضلع کے بوتھ، وجے میری، سنگاریڈی ضلع کے ہتنور، ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ کے قریب کانگریس اور بی آر ایس کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔