ایشیاء

میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے

میانمار میں بڑھتی جھڑپوں کے باعث ہزاروں روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر بہنے والے دریائے ناف کے قریب پناہ لے رکھی ہے ۔

ینگون : میانمار میں بڑھتی جھڑپوں کے باعث ہزاروں روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر بہنے والے دریائے ناف کے قریب پناہ لے رکھی ہے ۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ کے لیڈر محمد نور ہاشم نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار میں بڑھتی کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث ہزاروں روہگنیا مسلمان نے دریائے ناف کے قریب پناہ لے رکھی ہے ۔

ہاشم نے بتایا کہ دو سو کے لگ بھگ افراد بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر تے ہوئے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ پہنچ گئے ہیں،میانمار میں فوجی جنتا اور دیگر مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آچکی ہے۔

ایک دیگر روہنگیا مسلمان محمد رضوان خان نے بتایا ہے کہ تقریباً ایک ہزار مسلمان اس وقت جنوب مشرقی سرحد پر جمع ہیں۔