تلنگانہ

ڈاوس میں تلنگانہ پویلین پر وزیراعلی کی کارپوریٹ نمائندوں اورسرمایہ کاروں سے ملاقات

تلنگانہ رائزنگ کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہوئے، عالمی صنعت کاروں نے ریاست کے بہتر تجارتی ماحول اور سرکاری پالیسیوں کی ستائش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی کمپنیوں کا آگے آنا ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ریاست کی معاشی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

حیدرآباد: سوئٹزرلینڈ کے شہرڈاوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر تلنگانہ پویلین میں وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ممتاز کارپوریٹ نمائندوں اور عالمی سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

ان ملاقاتوں میں کئی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے ریاست تلنگانہ میں کاروبار شروع کرنے اور بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تلنگانہ رائزنگ کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہوئے، عالمی صنعت کاروں نے ریاست کے بہتر تجارتی ماحول اور سرکاری پالیسیوں کی ستائش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی کمپنیوں کا آگے آنا ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ریاست کی معاشی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

اس اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہمراہ وزیر آئی ٹی سری دھر بابو اور وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے بھی شرکت کی اور تلنگانہ کے ویژن 2047 اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔