قومی

کمرشل ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 192 روپے سستا

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تجارتی صارفین کے لیے جولائی میں بھی رسوئی گیس کی قیمتیں گھٹائی تھیں۔ اس وقت دہلی میں قیمت 183.50 روپے کم کی گئی تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں تجارتی سلنڈر کی قیمت اور کمی مختلف ہے۔ یہ کمپنیوں کی لاگت اور دیگر مقامی عوامل کے حساب سے طے ہوتی ہے۔

نئی دہلی: تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز سے 19 کلوگرام والے تجارتی رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، دہلی میں یکم اگست سے تجارتی ایل پی جی سلنڈر 2,930 روپے کے بجائے 2,738 روپے میں ملے گا۔ اس طرح اس میں 192 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ، 14 کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 942 روپے پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تجارتی صارفین کے لیے جولائی میں بھی رسوئی گیس کی قیمتیں گھٹائی تھیں۔ اس وقت دہلی میں قیمت 183.50 روپے کم کی گئی تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں تجارتی سلنڈر کی قیمت اور کمی مختلف ہے۔ یہ کمپنیوں کی لاگت اور دیگر مقامی عوامل کے حساب سے طے ہوتی ہے۔

کولکتہ میں آج سے 19 کلوگرام والا تجارتی سلنڈر 2,872.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کی قیمت میں 209 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ممبئی میں قیمت 194 روپے اور چنئی میں 200 روپے کم کی گئی ہے۔ دونوں میٹرو شہروں میں نئی قیمت بالترتیب 2,691.50 روپے اور 2,906 روپے ہے۔

گھریلو استعمال والے 14 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ممبئی میں 941.50 روپے، کولکاتہ میں 968 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر مستحکم ہے۔

مغربی ایشیا بحران کی وجہ سے رسوئی گیس کی سپلائی میں رکاوٹ کے مدِ نظر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مارچ سے جون کے درمیان ایل پی جی کی قیمتوں میں اچھا خاصا اضافہ کیا تھا، تاہم عام لوگوں کو راحت دینے کے مقصد سے گھریلو سلنڈر کے دام زیادہ نہیں بڑھائے گئے تھے۔

اب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد تجارتی سلنڈر کے دام مسلسل دوسری بار گھٹائے گئے ہیں۔