دہلی

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر209 روپئے مہنگا

ہوائی جہازوں کے ایندھن (اے ٹی ایف) کے دام 5779.84 روپئے فی کلولیٹربڑھ گئے۔ قومی دارالحکومت میں اب اس کی نئی قیمت1,18,199.17 روپئے فی کلولیٹر ہوگی۔

نئی دہلی:جیٹ فیول یا اے ٹی ایف کے دام اتوار کے دن 5 فیصد بڑھادئیے گئے۔ جولائی سے یہ ماہانہ چوتھا اضافہ ہے۔ کمرشیل پکوان گیس فی سلنڈر209 روپئے مہنگا ہوگیا تاہم گھریلو پکوان گیس کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔14.2 کلوگرام کا ڈومیسٹک سلنڈر 903 روپئے میں ہی دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں
500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، 80کروڑ فنڈ جاری
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان

ہوائی جہازوں کے ایندھن (اے ٹی ایف) کے دام 5779.84 روپئے فی کلولیٹربڑھ گئے۔ قومی دارالحکومت میں اب اس کی نئی قیمت1,18,199.17 روپئے فی کلولیٹر ہوگی۔

 19کلوگرام کا کمرشیل ایل پی جی سلنڈر اب قومی دارالحکومت میں 1731..50 روپئے اور ممبئی میں 1684 روپئے میں ملے گا۔ یہ سلنڈرہوٹلوں اور ریستوراں میں استعمال ہوتا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کے دام ریکارڈ 18 ماہ سے جوں کے توں ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی لیٹر96.72 روپئے اور ڈیزل 89.62 روپئے فی لیٹربک رہا ہے۔

a3w
a3w