دہلی
جی ۔20 کے دعوت نامہ پر انڈیا کی جگہ ’ بھارت‘ لکھنے پر کانگریس کا سوال
جے رام رمیش نے کہا کہ دعوت نامہ میں ریپبلک آف انڈیا کے بجائے ریپبلک آف بھارت کا استعمال کیا گیا ہے اور اس سے واضح ہے کہ مودی سرکار اپوزیشن کے اتحاد 'انڈیا' سے خوفزدہ ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے صدر دروپدی مرمو کی طرف سے جی-20 سربراہی اجلاس کے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامہ میں ‘انڈیا’ کے بجائے لفظ ‘بھارت’ کے استعمال کو اتحاد پارٹیوں سے جوڑتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے اسے مودی سرکار کا خوف قرار دیا ہے۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ دعوت نامہ میں ریپبلک آف انڈیا کے بجائے ریپبلک آف بھارت کا استعمال کیا گیا ہے اور اس سے واضح ہے کہ مودی سرکار اپوزیشن کے اتحاد ‘انڈیا’ سے خوفزدہ ہے۔اس لئے ’انڈیا‘ کی جگہ ’بھارت‘لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ "صدر کی طرف سے جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوتی خط میں، ‘ریپبلک آف انڈیا’ کے بجائے ریپبلک آف ‘بھارت’ استعمال کیا گیا ہے۔ انڈیا سے اتنا خوف۔ کیا یہ مودی حکومت کی اپوزیشن سے نفرت ہے یا ایک ڈرے سہمے تاناشاہ کی سنک۔‘‘