شملہ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی پر کانگریس کی جیت
منگل کے روز ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو نو سیٹوں اور سی پی آئی (ایم) کو ایک سیٹ پر جیت ملی ہے۔

شملہ: کانگریس نے جمعرات کے روز شملہ میونسپل کارپوریشن میں واپسی کرتے ہوئے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں ہونے والے الیکشن کے ووٹوں کی گنتی میں بلدیہ کے 34 میں سے 24 وارڈوں پر پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی۔
منگل کے روز ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو نو سیٹوں اور سی پی آئی (ایم) کو ایک سیٹ پر جیت ملی ہے۔
16 سال کے وقفے کے بعد کانگریس نے شہری ادارہ میں واضح جیت درج کی ہے۔ ہماچل کی راجدھانی میں عظیم پرانی پارٹی کی تازہ ترین فتح ریاست میں بی جے پی کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے چھ ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد ملی ہے۔
چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پارٹی کی سب سے بڑی جیت ہے کیونکہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے ملک کی سب سے قدیم شہری تنظیم میں دو تہائی نشستوں پر اتنی زبردست اکثریت سے حاصل نہیں کی ہے۔
2017 کے شملہ کارپوریشن انتخابات میں، بی جے پی نے 18، کانگریس نے 12 اور سی پی آئی (ایم) اور آزاد امیدواروں نے دو، دو سیٹیں جیتی تھیں۔