تلنگانہ

مسلسل بارش، سرکاری اسپتالوں میں 24گھنٹے نگہداشت صحت خدمات:وزیرصحت تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلسل بارش کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت چوکس ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلسل بارش کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت چوکس ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں اور بالخصوص دوردراز کے علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹے نگہداشت صحت خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے تمام اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنس منعقد کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ بارش کے دوران مریضوں کو تمام نگہداشت صحت خدمات کو یقینی بنایاجاسکے۔