تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ
کورونا کے معاملات میں چند ماہ پہلے کافی کمی ہوگئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جو تشویشناک ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ 2 فیصد کی مثبت شرح کے ساتھ 50 تک معاملات ریاست کے کئی مقامات پر درج کئے جارہے ہیں۔
کورونا کے معاملات میں چند ماہ پہلے کافی کمی ہوگئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جو تشویشناک ہے۔
حکام ملک بھر میں کووڈ معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر چوکس رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حیدرآباد میں زیادہ معاملات درج کئے جارہے ہیں۔
اب تک کورونا کی تین لہریں دیکھی گئی ہیں۔جنوری میں کورونا کے معاملات میں کافی کمی ہوگئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔
بیرونی ممالک کو جانے والوں کے سوا، کورونا کے معائنے کروانے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ ریاست بھر میں گذشتہ روز3160معائنے کئے گئے جن میں 51کورونا سے متاثر پائے گئے اور مزید 23کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں روزانہ تقریبا 20معاملات کا پتہ چل رہا ہے۔ریاست بھر میں درج کئے جانے والے معاملات میں تقریبا 60 فیصد معاملات حیدرآباد میں درج کئے جارہے ہیں۔
ایسے اضلاع جہاں پر کورونا کے معاملات صفر تھے وہاں پر کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔