بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسجد اقصیٰ کے معاملہ پر بحث کرے گی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر إيتمار بن غفير نے یروشلم میں ٹیمپل ماؤنٹ کا دورہ کیا، جہاں مسجد الاقصی واقع ہے۔ سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے غفير کے دورے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) جمعرات کو سہ پہر مسجد اقصیٰ کے احاطے کی صورتحال پر بحث کرے گی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ

ذرائع نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع پر یو این ایس سی کی میٹنگ آج سہ پہر مقرر ہے۔ اس میٹنگ میں مسجد اقصیٰ کے اطراف کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین اور متحدہ عرب امارات نے اس میٹنگ کے انعقاد کی درخواست کی ہے۔

روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منگل کو اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر إيتمار بن غفير نے یروشلم میں ٹیمپل ماؤنٹ کا دورہ کیا، جہاں مسجد الاقصی واقع ہے۔ سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے مسٹر غفير کے دورے کی مذمت کی ہے۔