آندھراپردیش

مشرقی گوداوری ضلع میں بلدیہ کے کونسل اجلاس میں کونسلر ناگ سانپ کے ساتھ پہنچ گیا

20 ویں وارڈ کے وائی ایس آر کانگریس کے کونسلر انیل کمار جب کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان کے ہاتھ میں ایک ڈبہ تھا جس میں ایک زہریلا ناگ موجود تھا۔ جیسے ہی دیگر اراکین اور حکام کو اس بات کا علم ہوا ہال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے شہر نداووُلو میں بلدیہ کے کونسل اجلاس کے دوران اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کونسلر احتجاجاً اپنے ساتھ ڈبہ میں بند ایک ناگ لے کر اجلاس میں پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

20 ویں وارڈ کے وائی ایس آر کانگریس کے کونسلر انیل کمار جب کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان کے ہاتھ میں ایک ڈبہ تھا جس میں ایک زہریلا ناگ موجود تھا۔ جیسے ہی دیگر اراکین اور حکام کو اس بات کا علم ہوا ہال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


کونسلر انیل کمار نے اس انوکھے احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے وارڈ میں سانپوں کی بھرمار ہے اور عوام ان کے خوف سے سہمے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام اور میونسپل عملہ سے اس مسئلہ کو حل کرنے اور جھاڑیوں کی صفائی کی درخواست کی لیکن کسی نے کان نہیں دھرا۔

حکام کی اسی لاپرواہی اور سرد مہری کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لے وہ زندہ سانپ لے کر اجلاس میں آئے۔


کونسل کے چیئرمین آدتیہ نارائنا نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کونسلر سے درخواست کی کہ وہ سانپ کو فوری طور پر باہر لے جائیں۔ چیئرمین کی یقین دہانی کے بعد انیل کمار نے سانپ کو محفوظ مقام پر چھوڑا اور دوبارہ اجلاس میں شرکت کی۔

بعد ازاں میونسپل چیئرمین نے حکام کو سخت احکامات جاری کیے کہ وارڈ نمبر 20 میں سانپوں کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر صفائی مہم شروع کی جائے اور خصوصی اقدامات کئے جائیں۔