شمالی بھارت

گھوسی اسمبلی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی شروع، بی جے پی کے دارا چوہان 178 ووٹوں سے پیچھے

اتر پردیش میں مؤ ضلع کے گھوسی اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

مؤ: اتر پردیش میں مؤ ضلع کے گھوسی اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

تقریباً ایک گھنٹے بعد موصول ہونے والے پہلے مرحلے کے نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دارا چوہان 178 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے کی گنتی میں بی جے پی امیدوار دارا چوہان کو 3203 ووٹ ملے۔ وہیں سماج وادی پارٹی کے سدھاکر سنگھ کو 3381 ووٹ ملے۔ اس طرح ایس پی امیدوار 178 ووٹوں سے آگے ہے۔

گنتی کے مقام پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی طرف سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایس پی امیدوار سنگھ بھی ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے پہلے اپنے حامیوں کے ساتھ گنتی کے مقام پر پہنچ گئے۔ وہیں بی جے پی امیدوار دارا چوہان ابھی تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔