آندھراپردیش

تروملا میں درشن کی سہولت کیلئے ملک کے پہلے اے آئی سے مربوط کمانڈ ہب کا افتتاح

اس میں جدید کیمرے، تری ڈی صورتحال کے نقشے، اور لائیو ڈیش بورڈس شامل ہیں، جن کی نگرانی ایک مخصوص تکنیکی ٹیم کرتی ہے، اس سے درشن کے تجربہ اور مندر کے انتظامات کے لئے معیار قائم ہوا ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے آج تروملا میں انٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (آئی سی سی سی) کا افتتاح کیا، جو ملک کا پہلا اے آئی سے مربوط کمانڈ ہب ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

یہ سسٹم ہجوم کی پیش گوئی،بہتر حفاظتی انتظامات اور سائبر خطرات کی نگرانی کرے گا۔


اس میں جدید کیمرے، تری ڈی صورتحال کے نقشے، اور لائیو ڈیش بورڈس شامل ہیں، جن کی نگرانی ایک مخصوص تکنیکی ٹیم کرتی ہے، اس سے درشن کے تجربہ اور مندر کے انتظامات کے لئے معیار قائم ہوا ہے۔


تروملا ہندوستان کا پہلا مندر ہے جہاں جسمانی اور سائبر نگرانی کو ایک ہی اے آئی سے چلنے والے کمانڈ سنٹر میں یکجا کیا گیا ہے، جو عام طور پر بڑے ٹرانسپورٹ ہب میں استعمال ہونے والی تکنیکوں کو تروملا کے مذہبی ماحول میں نافذ کرتا ہے۔ یہاں 6,000 اے آئی کیمرے تروملا کی نگرانی اور حفاظت کرتے ہیں۔