آندھراپردیشسوشیل میڈیا

بوائے فرینڈ کی محبت میں پاگل لڑکی نے باپ پر چاقو سے حملہ کردیا

محبت میں اندھی اس لڑکی نے نوجوان کی خواہش پر اس کو دولاکھ روپئے نقد رقم کے ساتھ ساتھ طلائی زیور بھی دیدیئے۔ جب یہ بات اس لڑکی کے باپ کو پتہ چلی تو اس نے لڑکی کی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر برہمی کے عالم میں لڑکی نے باورچی خانہ میں رکھی چاقو سے اپنے باپ کی گردن پر حملہ کردیا ۔

حیدرآباد: بوائے فرینڈ کی محبت میں پاگل ہوکراس کو رقم اور زیور دینے والی لڑکی کی ڈانٹ ڈپٹ پر اس نے باپ پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید زخمی کردیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے

تفصیلات کے مطابق ضلع کے اکیاپالم علاقہ کے ایک شخص کی بیٹی جو انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم ہے ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی۔یہ نوجوان آئی ٹی آئی کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

اس کی محبت میں اندھی اس لڑکی نے نوجوان کی خواہش پر اس کو دولاکھ روپئے نقد رقم کے ساتھ ساتھ طلائی زیور بھی دیدیئے۔جب یہ بات اس لڑکی کے باپ کو پتہ چلی تو اس نے لڑکی کی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر برہمی کے عالم میں لڑکی نے باورچی خانہ میں رکھی چاقو سے اپنے باپ کی گردن پر حملہ کردیا ۔

تاہم یہ چاقو اس کی پیٹھ میں لگا جس کے نتیجہ میں لڑکی کا باپ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے لڑکی کے باپ کی شکایت پر اس کوگرفتار کرلیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔