تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی قائدین میں اختلافات دوبارہ آشکار

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی قائدین کے درمیان ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر‘ ہائی کمان کے ساتھ ساتھ الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ایٹالہ راجندر سے ناراض ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایٹالہ راجندر اور وجئے شانتی میں ٹھن گئی
پارٹی وفاداری کی تبدیلی کے تعلق سے اطلاعات کی تردید: ایٹالہ راجندر
بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے: بنڈی سنجے
ریونت ریڈی کے خلاف کوئی شخصی ریمارکس نہیں کئے: ای راجندر
حکومت، پیپر لیک معاملہ کی ذمہ داری قبول کرے:ای راجندر

ان کا الزام ہے کہ ہائی کمان صرف ایٹالہ راجندر جیسے چند لیڈروں کو اہمیت دے رہا ہے اور دوسروں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ناراض قائدین نے ہائی کمان سے ملنے اور ایٹالہ راجندر کے رویہ پر شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ بغیرمشاورت دوسری پارٹیوں کے لیڈرو ں کو بی جے پی میں شامل کر رہے ہیں۔

ہائی کمان کے رویہ پر ناراض قائدین نے بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر وویک وینکٹ سوامی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

بی جے پی قائدین راجگوپال ریڈی، چاڈا سریش ریڈی، اینوگو رویندر ریڈی، رویندر نائک، جی موہن راؤ اور وجئے شانتی نے وویک کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران ایٹالہ راجندر کے کام کرنے کے انداز اور ان کے یکطرفہ رویہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ قائدین مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ہائی کمان کی طرف سے صرف جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے کمار اور ایٹالہ راجندر کیساتھ بات کرنے پر ناراض ہیں۔