حیدرآباد

الفاہوٹل میں گاہک کو باسی قیمہ پیش کیا گیا ,شکایت پر ویٹر کی غنڈہ گردی

سکندرآباد کی مشہور ہوٹل الفا میں باسی قیمہ دینے پر ہلچل مچ گئی۔ ہوٹل اور دھابوں پر سالن باسی ہی دستیاب رہتے ہیں۔ ذرائع کے بموجب آج صبح ایک شخص 5 دوستوں کے ساتھ الفا ہوٹل سکندرآباد پہنچ کر 3 قیموں کا آردر دیا تھا۔

حیدرآباد: سکندرآباد کی مشہور ہوٹل الفا میں باسی قیمہ دینے پر ہلچل مچ گئی۔ ہوٹل اور دھابوں پر سالن باسی ہی دستیاب رہتے ہیں۔ ذرائع کے بموجب آج صبح ایک شخص 5 دوستوں کے ساتھ الفا ہوٹل سکندرآباد پہنچ کر 3 قیموں کا آردر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

قیمہ آنے کے بعد چکھنے پر اترا ہوا معلوم ہوا جس میں سڑا ہوا مزہ آرہا تھا۔ گاہک نے شکایت کی تو متعلقہ ویٹر نے کہا کہ وہ دوسرا قیمہ لاکر دے گا یا پھر بل ادا نہ کریں۔

گاہک یہ بات سن کر غصہ میں آگیا اور اس نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہر کے درمیان میں اتنی مشہور ہوٹل کا یہ حال ہے تو دوسرے ہوٹلوں کا کیا حال ہوگا۔

گاہک نے کہا کہ ہوٹل کے ویٹرس غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پنجہ گٹہ کی مریڈین ہوٹل میں دہی کے مطالبہ پر نوجوان لیاقت کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

کچھ بھی کہنے پر ہوٹل انتظامیہ جھگڑے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔ الفا ہوٹل میں گاہک نے جی ایچ ایم سی پولیس ہیلت ڈپارٹمنٹ کو بھی طلب کرلیا۔

گاہک نے کہا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے یہاں روزانہ ہزاروں مسافر آتے جاتے ہیں کسی کی طبعیت خراب ہوجائے تو اس کیلئے کون ذمہ دار ہوگا۔ گاہک نے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔