قومی

ڈاک سیوا ایپ۔پوسٹل خدمات اب موبائل پر

ایپ کی خاصیت خط اور اسپیڈ پوسٹ کی ٹریکنگ،پوسٹ آفس لوکیشن (جی پی ایس کی مدد سے)،ڈاک خرچ،بیمہ اسکیموں کی تفصیلات،مختلف اسکیموں کی سود کی تفصیلات،پارسل/رجسٹرڈ پوسٹ بکنگ،کارپوریٹ کسٹمرس کے لئے خصوصی خدمات،پوسٹ آفس میں لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت ختم

حیدرآباد: محکمہ ڈاک نے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے کے لئے ’ڈاک سیوا ایپ‘ متعارف کیا ہے۔ اب ڈاک سیوا میں 8 خدمات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر نے تلنگانہ میں قابل قدر کام کیے ہیں: اسد الدین اویسی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


ایپ کی خاصیت خط اور اسپیڈ پوسٹ کی ٹریکنگ،پوسٹ آفس لوکیشن (جی پی ایس کی مدد سے)،ڈاک خرچ،بیمہ اسکیموں کی تفصیلات،مختلف اسکیموں کی سود کی تفصیلات،پارسل/رجسٹرڈ پوسٹ بکنگ،کارپوریٹ کسٹمرس کے لئے خصوصی خدمات،پوسٹ آفس میں لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت ختم


ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ


پلے اسٹوریا ایپ اسٹور میں جاکرڈاک سیوا ٹائپ کریں جس کے بعد محکمہ ڈاک، حکومت ہند کا آفیشل ایپ انسٹال کریں،موبائل نمبر یا ای میل سے رجسٹر کریں،اوٹی پی سے لاگ ان ہوکر تمام خدمات استعمال کریں۔مزید معلومات کے لیے انڈیا پوسٹ کی آفیشل ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے۔


تپال افسر راما راؤ نے کہا کہ یہ ایپ عوام کو تیز رفتار، آسان اور شفاف خدمات فراہم کرے گی۔


ہندوستان میں پوسٹل خدمات 1854 میں لارڈ ڈل ہوزی نے شروع کیں۔ آج ملک میں 1,64,999 پوسٹ آفس ہیں جن میں سے 90فیصد دیہی علاقوں میں موجود ہیں۔ تلنگانہ میں تقریباً 6,305 پوسٹ آفس کام کررہے ہیں۔