کھیل

ڈیل اسٹین سن رائزرس حیدرآباد کے بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

اسٹین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "آئی پی ایل میں باؤلنگ کوچ کے طور پر میرے چند سالوں کی خدمت کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کا بہت بہت شکریہ، بدقسمتی سے میں آئی پی ایل 2025 میں واپس نہیں آؤں گا۔ تاہم، میں جنوبی افریقہ میں SA-20 میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے ساتھ کام کرنا جاری رکھوں گا۔

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر

اسٹین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "آئی پی ایل میں باؤلنگ کوچ کے طور پر میرے چند سالوں کی خدمت کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کا بہت بہت شکریہ، بدقسمتی سے میں آئی پی ایل 2025 میں واپس نہیں آؤں گا۔ تاہم، میں جنوبی افریقہ میں SA-20 میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے ساتھ کام کرنا جاری رکھوں گا۔ سن رائزرس ایسٹرن کیپ نے دو مرتبہ SA-20 جیتا ہے، آئیے اسے لگاتار تین مرتبہ کا فاتح بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ اسٹین کو 2021 کے آخر میں ہیڈ کوچ ٹام موڈی کے ماتحت تحت ایس آر ایچ کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد برائن لارا نے 2023 میں ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا اور 2024 کے سیزن سے قبل ڈینیئل ویٹوری کو نئے ہیڈ کوچ کے طور پر اعلان کیا گیا۔

 ویٹوری کی قیادت میں، SRH نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (KKR) سے شکست کھانے سے پہلے 2018 کے بعد اپنا پہلا فائنل کھیلا۔ اسٹین نے آئی پی ایل میں ایس آر ایچ، رائل چیلنجرس بنگلور اور کئی دیگر ٹیموں جیسی فرنچائزز کی نمائندگی کی ہے۔