حیدرآباد

دلت بندھو اسکیم، تلنگانہ ہائیکورٹ کی ریاستی حکومت کو نوٹس

درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کی سفارشات کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کے پیش نظر ایسے افراد کاا نتخاب اس اسکیم کیلئے کیاجارہا ہے جو اہل نہیں ہیں جبکہ دیگر کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: دلت بندھو اسکیم پر عمل کے معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔ عدالت نے اس اسکیم میں ارکان اسمبلی،عہدیداروں کی مداخلت اور ان کی سفارش کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کی سفارشات کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کے پیش نظر ایسے افراد کاا نتخاب اس اسکیم کیلئے کیاجارہا ہے جو اہل نہیں ہیں جبکہ دیگر کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

 اس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں زیادہ تر ارکان اسمبلی کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کے انتخاب میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے دلائل کی سماعت کے بعد ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی اور اس معاملہ کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔