مشرق وسطیٰ

خان یونس میں حماس کے ہاتھوں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس نے جھڑپوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔

غزہ: غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس نے جھڑپوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے الزیتون میں صیہونی ٹینکوں پر حملوں کی نئی ویڈیو بھی جاری کردی۔

2 فروری کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی 3 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی، زمینی کارروائی میں اب تک 245 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکےہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی عمارت کا جائزہ لے رہے تھےاس دوران حماس نے 2 دھماکا خیز مواد کے ذریعے عمارت کو نشانہ بنایا ۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہزار 320 فلسطینی شہید اور 71 ہزار 533 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد 1,139 ہے۔