حیدرآباد

منشیات فروخت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا:کمشنر پولیس حیدرآباد

کمشنر پولیس حیدرآباد کے طورپر کے سرینواس ریڈی نے ذمہ داری سنبھال لی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کیلئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد کے طورپر کے سرینواس ریڈی نے ذمہ داری سنبھال لی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کیلئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دکن فاؤنڈیشن آف کینیڈا (ایچ ڈی ایف سی) بورڈ میٹنگ – بشیر بیگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی منظوری
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
تعلیم و تربیت کا رشتہ بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت — مولانا صابر پاشاہ قادری
فنِ خوش نویسی ہماری قوم کا قیمتی ورثہ — اس کی حفاظت دینی و تہذیبی فریضہ ہے: پروفیسر مظفر علی شہ میری

انہوں نے پبس، ریستوراں اور فارم ہوز کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ منشیات فروخت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ”مجھ پر اعتماد کرنے اور مجھے یہ ذمہ داری سونپنے پر میں وزیراعلی ریونت ریڈی کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

حیدرآباد کمشنریٹ میں فرائض کی انجام دہی چیلنج سے بھراکام ہے۔“ انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا سے سختی سے نمٹاجائے گا۔ فلم انڈسٹری میں منشیات کے ذرائع کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس پر فلم انڈسٹری کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔