تلنگانہ

بچہ دانی کو نکالنے کی سرجری کے بعد خاتون کی موت

خاتون جس کی شناخت چینور منڈل کے بوٹی گوڈم گاوں کی رہنے والی جے مدھونکا کے طورپر کی گئی ہے، کو تین دن پہلے پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اس پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

حیدرآباد: بچہ دانی کو نکالنے کی سرجری کے بعد خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پیش آیا۔خاتون جس کی شناخت چینور منڈل کے بوٹی گوڈم گاوں کی رہنے والی جے مدھونکا کے طورپر کی گئی ہے، کو تین دن پہلے پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اس پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
آکار آشاہا سپٹل کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز

جہاں پر اس کے معائنے کئے گئے اور ڈاکٹرس نے بتایا کہ بچہ دانی نکالنے کیلئے اس کی سرجری کرنی پڑے گی۔ چہارشنبہ کی دوپہر کو اس کی سرجری کی گئی۔اس خاتون نے جمعرات کی صبح سانس لینے میں تکلیف اور سینہ میں درد کی شکایت کی۔

اس نے اسپتال میں صبح 6بجے آخری سانس لی۔اس کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرس کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے اسپتال کے انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔